the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ یکم؍ جنوری (اعتماد نیوز) علاقہ ملے پلی میں کل رات ایک شخص کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر ہمایوں نگر بھکشم ریڈی نے بتایا کہ 45 سالہ شیخ عبدالرزاق ساکن لکشمی نگر کا آٹو گیاریج اور سرویسنگ سنٹر ہے‘ اس کے اوپر ان کا مکان ہے۔ کل رات 2 بجے کے قریب وہ اپنے مکان پہنچے ۔اس کے کچھ ہی دیر بعد حملہ آوروں نے ان کے گھر پہنچ کر دروازے کی کال بل بجائی جیسے ہی وہ باہر نکلے ان پر آہنی سلاخوں اور لاٹھیوں‘ خنجروں سے حملہ کردیا گیا ۔ وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ ان کی چیخ و پکار پر ان کی اہلیہ اور ایک رشتہ دار مکان سے باہر نکلے ان کے سامنے ہی حملہ آوروں نے عبدالرزاق پر وار کئے اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ انہیں شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے ۔ انسپکٹر کے مطابق قتل کی اس واردات میں حامد‘ گلو ‘ گورا قیوم ‘ کالا قیوم اور ان کے ساتھی ملوث ہیں ۔ قتل کی وجہ پرانی مخاصمت بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف دفعات 302‘ 324 اور r/w 34 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اطلاع



ملتے ہی صبح جناب محمد وراثت رسول خاں ایم ایل اے (مجلس) نے مقتول کے مکان پہنچ کر اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور مقتول کے بھائی‘ بہنوں‘ اہلیہ کو پرسہ دیا۔مقتول کے رشتہ داروں نے جناب وارثت رسول خان کو بتایاکہ ہم مجلس کے حامی ہیں اور حملہ آور کچھ عرصہ سے ہم کو تنگ کررہے ہیں اس قبل 2حملے بھی ہوئے مقتول کی اہلیہ نے اس وقت پولیس اسٹیشن نامپلی پہنچ کر شکایت کی تھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی اور حملہ آور قتل کی دھمکی دیتے رہے۔ جناب وراثت رسول خان نے کہا کہ ہم کو مطلع نہیں کیا گیا اور دارالسلام سے رجوع نہیں ہوئے ہم ہراسانی کے خلاف پولیس سے نمائندگی کرتے ۔ رشتہ داروں نے کہا کہ ہم نے حملہ آوروں کی حرکتوں کی آپ سے شکایت نہیں کی۔جناب وراثت رسول خان نے کہا کہ وہ خاطیوں کی گرفتاری اور سخت کارروائی کے لئے وہ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون سے نمائندگی کریں گے۔ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی سی پی سے اس سلسلہ میں نمائندگی بھی کی ۔ قتل کی واردات پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کاروباری ادارے بند رکھے گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.